۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدار طلاب حوزه علمیه امام رضا(ع) تهران با آیت الله نوری همدانی

حوزہ / حضرت آیت الله العظمی نوری همدانی نے کہا کہ دور حاضر میں  دشمنوں اور عالمی استکبار نے ثقافتی جنگ کا آغاز کیا ہوا ہے ، ایسی صورتحال میں حوزہ علمیہ کو سب سے آگے ہونا چاہئے اور دشمنوں کی ان سازشوں کو بے اثر کرنے میں مضبوط اور موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے گزشتہ روز  کریمہ اہل بیت علیہم السلام کلچرل اینڈ ایجوکیشنل کمپلیکس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ،  اہل بیت علیہم السلام  کی فقہ کو کلام الہی قرار دیتے ہوئے  کہا کہ : یہ فقہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد وجود میں آنے والی صدیوں کی   دوسری فقہ سے مختلف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ : اموی اور عباسی خلفاء اہل بیت علیہم السلام کی فقہ کے خلاف ایک اور فقہ وجود میں لانا  چاہتے تھے ، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ فقہ کی سب سے مکمل قسم اہل بیت علیہم السلام کی فقہ ہے۔
مرجع تقلید  نے مزید کہا کہ : اس سے پہلے ، اہل بیت علیہم السلام کی فقہ صرف مدارس میں موجود ہوتی تھی ، لیکن مرحوم امام راحل اس فقہ کو اجتماعی اور معاشرتی مراحل تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے ، کیونکہ  فقہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے کا نام ہے اور آج رہبر معظم  انقلاب بھی امام  کی پیروی کرتے ہوئے اس راہ میں کوشش کر رہے ہیں۔
حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اس بات پر زور دیا کہ : آج ، دینی مدارس جنکی تعمیر کی جارہی ہے اس میں بابصیرت  اور پڑھے لکھے فقہائے کرام کی تعلیمی تربیت ہونی چاہیے تاکہ  وہ شکوک و شبہات کا جواب محنت اور کوشش سے دے سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ : دور حاضر میں  دشمنوں اور عالمی استکبار نے ثقافتی جنگ کا آغاز کیا ہوا ہے ، ایسی صورتحال میں حوزہ علمیہ کو سب سے آگے ہونا چاہئے اور دشمنوں کی ان سازشوں کو بے اثر کرنے میں مضبوط اور موثر کردار ادا کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .